ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہنگائی کی مارسے عوام پریشان ،حکومت کی غلط اقتصادی پالیسی تباہ کن :سچن پائلٹ

مہنگائی کی مارسے عوام پریشان ،حکومت کی غلط اقتصادی پالیسی تباہ کن :سچن پائلٹ

Mon, 03 Sep 2018 12:07:49    S.O. News Service

جے پور3ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سچن پائلٹ نے روپے کے ہو رہی قدر میں کمی اور پٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی ہوئی شرح سے عام عوام پر پڑ رہے مہنگائی کے بوجھ کے لیے مرکز کی بی جے پی حکومت کی غلط اقتصادی پالیسیوں کو ذمہ دار بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ جتنی مرکز کی بی جے پی حکومت بے حس ہے اسی تناسب میں ریاست کی بی جے پی حکومت بھی عوام کے معاشی استحصال کی خواہاں ہے۔پائلٹ نے ایک بیان میں کہا کہ مرکزی حکومت نے جب بھی پیٹرواشیاء پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا ئی ہے اسی تناسب میں ریاست کی بی جے پی حکومت نے وی اے ٹی بڑھا کرعوام کا استحصال کیاہے۔کئی ریاستوں میں ریاست کے مقابلے میں وی اے ٹی کافی کم ہے جو بتاتا ہے کہ حکومت چاہے تو وی اے ٹی کم کرکے عوام کو کمرتوڑ مہنگائی سے تھوڑی راحت دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے عوام سے کیے ایک بھی وعدے کو اب تک مکمل نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غلط اقتصادی پالیسیوں کو بنا کر بی جے پی حکومت نے نہ صرف مہنگائی کو بڑھا یاہے بلکہ بے روزگاری کو بڑھاکر بدعنوانی کو بڑھا کر عوام کے مفادات کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح نوٹ بندی اور جلدی میں لاگو جی ایس ٹی کی وجہ صنعت وتجارت چوپٹ ہو گئی ہے اورمعیشت میں گراوٹ آئی ہے۔


Share: